ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی کل سے یوپی کی دو روزہ دورے پر

مودی کل سے یوپی کی دو روزہ دورے پر

Sat, 14 Jul 2018 00:57:58    S.O. News Service

لکھنؤ:13 /جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کل سے دو روزہ اترپردیش سفر پر آ رہے ہیں۔ اس دوران وہ 340 کلومیٹر طویل پوروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیادرکھیں گے۔مودی وارانسی سے ا عظم گڑھ پہنچیں گے اور وہاں ایکسپریس وے منصوبے کا سنگ بنیادرکھیں گے۔ اس منصوبے کو لے کر ایس پی کا دعوی ہے کہ یہ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے دماغ کی دریافت تھی۔چھ لین والے اس سڑک کو آٹھ لین تک تو سیع کیا جا سکتا ہے۔ یہ دارالحکومت لکھنؤ کو غازی پور سے جوڑے گا۔ بی جے پی 2019 لوک سبھا انتخابات سے پہلے پوروانچل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مودی ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ وہ اگلے دن مرزا پور کے لئے روانہ ہوں گے۔مرزا پورمیں وہ بان ساگر نہر پروجیکٹ قوم کو وقف کریں گے اور مرزاپور میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔مرزا پورلوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی اتحادی اپنا دل کے لیڈر انوپریا پٹیل منتخب ہوئے ہیں جو اس وقت مرکزی صحت ریاست وزیر ہیں۔گزشتہ ہفتے بی جے پی صدر امت شاہ بھی مرزاپور اور وارانسی دورے پر آئے تھے۔اس دوران ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد سے پہلے ہی ایس پی اور بی جے پی کے درمیان منصوبے کا کریڈٹ لینے کی ہماہمی مچی ہوئی ہے۔بی جے پی نے ایس پی پر شفافیت نہیں برتنے کا الزام لگایاہے، جس سے سماج وادی پارٹی نے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ بی جے پی حکومت بغیر ’ویژن‘ والی حکومت ہے۔بی جے پی ترجمان چندر موہن نے کہا کہ یوگی حکومت شفافیت میں یقین کرتی ہے اور عوامی بہبود کے لیے پابند عہد ہے ،اس کے علاوہ دیگر پارٹی بدعنوانی میں گلے تک ڈوبی ہیں ،ہماری کوشش بدعنوانی ختم کرنا ہے اور ہم اس کے لئے مصروف عمل ہیں۔ادھر ایس پی ترجمان سنیل سنگھ ساجن نے کہا کہ ایس پی حکومت کا اپنا ویژن تھا جبکہ بی جے پی حکومت کا کوئی ویژن نہیں ہے۔ وہ ایس پی حکومت کی جانب سے کئے ہوئے کاموں کو اپنا بتا رہی ہے۔ مجوزہ سنگ بنیاد کی مخالفت میں ایس پی لیڈر بلرام سنگھ یادو کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے اعظم گڑھ ضلع کلکٹریٹ احاطے میں کل مظاہرہ کیا۔بی جے پی ترجمان نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے مشرقی اضلاع کی ترقی میں مدد گار ہو گا۔ اس سے پوروانچل کا علاقہ دارالحکومت لکھنؤ اور پھر لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے کے ذریعے آگرہ اور اس کے بعد جمنا ایکسپریس وے کے ذریعے قومی دارالحکومت دہلی تک جڑ جائے گا۔ 


Share: